Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکار سڑک حادثے میں چل بسے

معروف 23 سالہ بھارتی اداکار امان جیسوال سڑک حادثے میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن اداکار امان جیسوال جو ڈرامہ سیریز ‘دھرتی پتر نندنی’ میں مرکزی کردار کیلئے مشہور تھے جمعہ کے روز  ممبئی کے علاقے جوگیشوری (ویسٹ) میں ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئے۔     پولیس کا کہنا ہے کہ  یہ واقعہ ہل پارک روڈ پر سہ پہر 3:15 بجے پیش آیا۔

Loading...