
چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
پاکستان کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 41 سال بیت گئے مگر ان کا فن آج بھی زندہ ہے۔ پاکستان کے فلمی صنعت میں چاکلیٹی ہیرو کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے وحید مراد نے دو اکتوبر انیس سو اڑتیس کو سیالکوٹ میں آنکھ کھولی، تعلیمی مراحل کراچی میں طے کیے اور کراچی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔







