اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے 45 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی وجوہات پر کابینہ ڈویژن کی وضاحت سامنے آگئی۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق 45 بلٹ پروف گاڑیاں پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے لیے خریدی جارہی ہیں۔ ایس سی او اجلاس کے لیے گاڑیوں کی یہ تعداد کم سے کم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کی گئی ہے۔
کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ اس وقت دستیاب بلٹ پروف گاڑیاں 2016 ماڈل کی ہیں، جو ایس سی او کانفرنس کے لیے درکار معیار پر پورا نہیں اترتیں۔
حکام نے واضح کیا کہ ایس سی او کانفرنس کے لیے خریدی جانے والی بلٹ پروف گاڑیوں کے خلاف سیاسی فضا نہ بنائی جائے، پاکستان میں ایس سی او اجلاس کا انعقاد ملک کے لیے اعزاز ہے۔

















