
حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحرک ہے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحرک ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور 2 کو زخمی کر کے گرفتار کیا گیا، انسانیت کے ان دشمنوں کے







