Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج موسم گرم ومرطوب، مطلع صاف رہے گا

کراچی میں اس وقت مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں آج بھی گزشتہ کئی روز کی طرح مطلع صاف، موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔