
پاک کالونی میں کارروائی: لیاری گینگ وار کے مطلوب ملزم آصف دبئی گرفتار
پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے پاک کالونی میں کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے مطلوب ملزم آصف دبئی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے پاک کالونی سے ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاؤان، منشیات فروشی، بھتہ وصولی، متعدد پولیس مقابلوں اور گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے میں ملوث لیاری







