Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تجارتی خسارہ 10.792 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سالانہ بنیاد پر 15.13 فیصد اضافہ

ستمبر 2026 کے دوران ملکی برآمدات 8.423 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اسلام آباد: پاکستان کا تجارتی خسارہ رواں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر میں 10.792 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.418 ارب ڈالر زیادہ ہے جب کہ سالانہ بنیاد پر خسارے میں 15.13 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ تجارتی اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران ملکی برآمدات 8.423 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جن میں سالانہ بنیاد پر 10.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق مذکورہ مدت میں ملکی درآمدات 19.215 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.21 فیصد زیادہ ہیں۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ صرف ستمبر 2026 میں ملکی برآمدات 2.939 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئیں جن میں سالانہ بنیاد پر 17.61 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ماہانہ اعدادوشمار کے لحاظ سے برآمدات میں 16.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ستمبر 2026 میں ملکی درآمدات 6.494 ارب ڈالر رہیں جو سالانہ بنیاد پر 11.05 فیصد جب کہ اگست کے مقابلے میں 11.50 فیصد زیادہ ہیں۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2026 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 3.555 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست کے مقابلے میں 7.99 فیصد زیادہ ہے۔

ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ ستمبر 2026 میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیاد پر بھی 6.15 فیصد بڑھ گیا۔

متعلقہ خبریں