
ترک وزارت خارجہ کی کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی مذمت
ترک وزارت خارجہ نے کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ ترکیہ کا کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ وزارت خارجہ ترکیہ کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔







