Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترک وزارت خارجہ کی کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی مذمت

ترک وزارت خارجہ نے کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ ترکیہ کا کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

 وزارت خارجہ ترکیہ کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

 

 

دوسری جانب ترجمان سفارت خانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

 ترجمان امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ امریکہ متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہے، شہریوں اور سپاہیوں کے خلاف دہشت گردی روکنے کے لیے امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا، 24 افرادجاں بحق، 50 زخمی

متعلقہ خبریں