
لیونل میسی سب سے زیادہ ٹرافیاں جیتنے والے پہلے فٹبالر بن گئے
ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی 44 ٹرافیاں جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے۔ لیونل میسی نے اتوار کو امریکا کے فٹبال کلب انٹرمیامی کو لیگز کپ میں کامیابی دلاکر کلب کیلئے اپنی پہلی ٹرافی جیت لی جبکہ مجموعی طور پر یہ انکی 44 ویں ٹرافی ہے۔ لیگز کپ کے فائنل میں انٹر میامی نے نش ول کلب کو پینالٹی ککس پر 10-9 سے شکست دی







