
‘پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیر خواہ دوست میسر ہے’
وزیرِ اعظم کا کہنا ہےکہ پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیر خواہ دوست میسر ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ سعودی قیادت کی جانب







