
پاکستان اور ایران کا غزہ پر یکساں موقف ہے، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاک ایران ملاقاتوں میں علاقائی امور زیر غور آئے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں ہفتے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ کیا، دونوں ممالک نے دہشتگردی اور منشیات کی روک تھام کے لیے اتفاق کیا ، پاک ایران دوطرفہ تعلقات مضبوط ہیں ، پاکستان







