Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور ایران کا غزہ پر یکساں موقف ہے، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاک ایران ملاقاتوں میں علاقائی امور زیر غور آئے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں ہفتے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ کیا، دونوں ممالک نے دہشتگردی اور منشیات کی روک تھام کے لیے اتفاق کیا ، پاک ایران دوطرفہ تعلقات مضبوط ہیں ، پاکستان اور ایران کا کشمیر و غزہ پر یکساں مؤقف ہے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری خاتمہ ہوناچاہیے ، پاکستان فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان تجارتی راہداری پر کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں