
وزیرِاعظم نے وفاقی کابینہ کے نام صدر مملکت کو بھیج دیے
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کے ناموں پر مشتمل ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں 15 وفاقی وزراء، ایک وزیر مملکت اور تین مشیر شامل ہیں۔ وزیرِاعظم شہبازشریف کی جانب سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 19 رکنی وفاقی کابینہ کے ناموں کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بطور وفاقی وزرا خواجہ آصف، احسن اقبال، اعظم نظیر تارڑ،







