
طاقتور سسٹم داخل: کراچی اور بلوچستان میں موسلادھار بارشیں ہونگی
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان پر زیر اثر مغربی سسٹم آج مزید طاقتور ہوگا۔ آج رات قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکار پور، کشمور، گھوٹکی, سکھر اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بالائی اضلاع میں بارش کا سلسلہ 2 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا ،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔







