ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی جس کے بعد ٹیکس ایئر 2026 کے ریٹرنز اب 15 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اور ٹیکس بارز کی درخواستوں پر کی گئی ہے، جس سے 30 ستمبر 2026 تک گوشوارے جمع نہ کرا سکنے والے ٹیکس دہندگان کو مزید مہلت مل گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 214A کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے ٹیکس ایئر 2026 کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2026 مقرر کردی ہے۔
اس فیصلے کے بعد ٹیکس دہندگان کو اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے مزید 15 روز مل گئے ہیں۔

















