
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، 3 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج
جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم رضا علی ، بلال وجاہت اور خظر حیات کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ملزمان کیخلاف دلائل دیئے، فاضل جج نے پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر کے دلائل سے اتفاق کیا۔ پراسیکیوٹر عبد الجبار







