
پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار 1600سے زائد خواتین فورس کا حصہ بن گئیں
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار بنانے کے ویژن پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار مختص کوٹے سے زائد خواتین اوپن میرٹ پر فورس کا حصہ بن گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق حالیہ بھرتی کے دوران 1600 سے زائد خواتین نے پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کی، 1351 خواتین لیڈی کانسٹیبل، 04 ڈرائیور کانسٹیبل،







