
آج وزیراعظم کابینہ کے فورم سے سانحہ 9 مئی پر حکومتی پالیسی کا اعلان کرینگے
سانحہ 9 مئی، وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں کابینہ اراکین کےعلاوہ اتحادی جماعتوں کے رہنما مدعوہونگے، وزیراعظم کابینہ کے فورم سے سانحہ 9 مئی پر حکومتی پالیسی کا اعلان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ متفقہ طورپر سانحہ 9 مئی اور اس کے سہولت کاروں کی مذمت کریگی، وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی واقعہ پر خصوصی پیغام بھی دینگے۔







