
سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کارروائی، 2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز کے باجوڑ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 خوارج دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 9 خوارج دہشت گرد







