سیکیورٹی فورسز کے باجوڑ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 خوارج دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 9 خوارج دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
مارے جانے والے خوارج میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ سید محمد عرف قریشی استاد بھی جہنم واصل گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہتھیار،گولیاں اوردھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
ہلاک خوارج دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔علاقےمیں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔



















