
دوسرا ٹیسٹ: کامران غلام کی ڈیبیو پر سنچری، پاکستان ٹیم 366 رنز بناکر آل آؤٹ
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کامران غلام کی ڈیبیو پر سنچری کی مدد سے 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان نے 358 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا اور صرف 8 رنز کے مجموعی اسکور کے اضافے کے بعد آل ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب







