
مصنوعی ذہانت کی مدد سے 25 تا 30 سال میں دنیا یکدم تبدیل ہوجائے گی، خالد مقبول صدیقی
وفاقی وزیر و چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے 25 تا 30 سال میں دنیا یکدم تبدیل ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں رکن قومی اسمبلی امین الحق ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی و دیگر کے ہمراہ خالد مقبول صدیقی نے آئی ٹی لیب اور کمپیوٹر سائنس پروگرام کا افتتاح کیا۔







