
موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو دیگر ممالک کے مقابلے 15 گنا زیادہ نقصان کا سامنا
اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان دیگر ممالک کے مقابلے 15 گنا زیادہ نقصان کا سامنا کر رہا ہے۔ عالمی عدالت انصاف میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ریاستوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں سماعت ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے کی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان نے ملک







