
ٹرمپ کے صدر بنتے ہی اسرائیل پر نوازشیں شروع؛ شدت پسند اسرائیلی قبضہ گروپوں پر امریکی پابندیاں ختم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اُٹھاتے ہی انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی قبضہ گروپوں اور افراد پر بائیڈن انتظامیہ کی عائد کردہ پابندیاں ختم کر دیں۔ یہ پابندیاں اُن 78 ایگزیکٹو احکامات میں شامل ہیں جنہیں ٹرمپ نے دفتر سنبھالتے ہی منسوخ کر دیا ہے۔ سابق صدر جو بائیڈن کے ایک بڑے پالیسی اقدام کے تحت متعدد اسرائیلی قابضین اور اداروں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں







