
معروف شاعر پطرس بخاری کی 64 ویں برسی
معروف مزاح نگار، افسانہ نگار و شاعر پطرس بخاری کی 64 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ پطرس بخاری یکم اکتوبر 1898 میں پشاور میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام سید احمد شاہ تھا۔ مشن ہائی اسکول پشاور سے 15 برس کی عمر میں اعلیٰ نمبروں سے میٹرک میں کامیابی حاصل کی، گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلستان چلے گئے۔







