
کے فور پروجیکٹ کی توسیع کا کام ورلڈ بینک سے فائنل ہوگیا ہے، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے فور پروجیکٹ کی توسیع کا کام ورلڈ بینک سے فائنل ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی کی ملاقات ہوئی۔ چیئرمین واپڈا کے ساتھ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے فور عامر مغل اور دیگر ساتھ تھے۔ صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو، وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب،







