
زیارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ایک فعال ادارہ بنائیں گے، میر سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ زیارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سیاسی اثر رسوخ سے آزاد ایک فعال ادارہ بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت زیارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زیارت کو پاکستان کا ماحول دوست سیاحتی مقام بنانے کا فیصلہ کیا گیا، منصوبے پر عمل درآمد کے لئے عالمی اور قومی پیشکشیں طلب کی جائیں گی۔







