
بگ باس او ٹی ٹی کے اگلے سیزن کا اعلان کردیا گیا
بگ باس او ٹی ٹی نے اپنے دونوں سیزن کے لیے بہت زیادہ پذیرائی حاصل کی ہے اور اب میکرز کی جانب سے اس شو کے اگلے سیزن کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات تھیں کہ میکرز کی جانب سے شو کا اگلا سیزن منسوخ کردیا جائے گا تاہم سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے حالیہ پوسٹ نے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔







