
عام انتخابات ، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی
پاکستان میں 8 فروری کے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن نے50 فیصد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرزکی ترسیل بھی شروع کر دی ، 2اضلاع کے بیلٹ پیپرز متعلقہ ڈی آراوز کو بھجوا دیئےگئے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لودھراں اور وہاڑی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز ارسال کردیئے گئے







