
عام انتخابات؛ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے وقت میں توسیع
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے وقت میں توسیع کر دی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے پاس انتخابی نشانات الاٹ کروانے کیلئے شام ساڑھے چار بجے تک کا وقت تھا،امیدوار آج شام سات بجے تک انتخابی نشانات الاٹ کروا سکتے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی سہولت کیلئے وقت میں توسیع کی







