
9 مئی کے واقعات خیبرپختونخوا کے عوام کبھی نہیں بھول سکتے ہیں، فیروز جمال
فیروز جمال نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات خیبرپختونخوا کے عوام کبھی نہیں بھول سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال کاکاخیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرنل کیپٹن شیر خان شہید کے بھائی انور شیر بھی میرے ساتھ موجود ہیں ، کرنل کیپٹن شیر خان شہید کا خاندان 9 مئی پر پیش رفت کے حوالے سے پوچھتا ہے۔







