
پنجاب کے سیاستدان جب بیمار ہوں تو علاج لندن جاکر کرواتے ہیں، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب کے سیاستدان جب بیمار ہوں تو علاج لندن جاکر کرواتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے، ایک بار پھر عوامی حکومت بنانی ہے ،عوامی راج قائم کرنا ہے اور ایک بار پھر جیالے کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنانا ہے۔







