
جی ایچ کیو میں پاک سعودی دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق جی ایچ کیو راولپنڈی میں تیسرا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ابھرتے ہوئے سیکیورٹی ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے تیسرا اہم اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں باہمی







