
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے، رانا ثناءاللہ
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو الیکشن کمیشن پر حملہ اور پری پول رگنگ قرار دے دیا۔ لاہور:







