
پوری قوم عدلیہ سے انصاف کی توقع رکھتی ہے ،شہباز شریف
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پوری قوم عدلیہ سے انصاف کی توقع رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی آمد آمد ہے،ہار جیت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، کوشش اور محنت کرنا ہمارا بنیادی فرض ہے، پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں،







