
عام انتخابات 2024، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا تیسرا روز مکمل
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے ریٹرننگ افسران جانچ پڑتال کر رہے ہیں، آج تینوں حلقوں سے 53 امیدواروں کو طلب کیا گیا تھا جبکہ 49 امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی مکمل کی گئی ہے۔ اسلام آباد کے حلقوں این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 سے 208 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل







