
سائفر کیس کے ٹرائل روکنے کا حکم، تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے 9 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے آرڈر جاری کیا گیا ہے۔ تحریری حکم نامے کے مطابق درخواست گزار بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ٹرائل کورٹ کا 14 دسمبر کا آرڈر چیلنج کیا تھا جس میں







