
پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیر الجہت تعلقات ہیں، نگران وزیر خزانہ
پاکستان اور امریکہ کے درمیان گزشتہ کئی دھائیوں سے طویل مدتی اور کثیر الجہت تعلقات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے امریکہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جنوبی و وسط ایشیاء امور الیزبتھ ہورسٹ کی ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی استعداد بڑھانے اور تنظیم نو بارے وفد کو آگاہ کیا۔ نگران وزیر خزانہ نے وفد کو







