پاکستان اور امریکہ کے درمیان گزشتہ کئی دھائیوں سے طویل مدتی اور کثیر الجہت تعلقات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے امریکہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جنوبی و وسط ایشیاء امور الیزبتھ ہورسٹ کی ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی استعداد بڑھانے اور تنظیم نو بارے وفد کو آگاہ کیا۔
نگران وزیر خزانہ نے وفد کو حکومت کی معاشی پالیسیوں اور معاشی استحکام کیلئے اصلاحات بارے بریفنگ دی جبکہ نگران وزیر خزانہ نے حکومتی کمپنیوں اور ایف بی آر میں اصلاحات و نجکاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے وزیر خزانہ کو مکمل امریکی حمایت کی یقین دھانی کروائی جس پر وزیر خزانہ نے پاکستان کی حمایت اور امداد پر شکریہ ادا کیا۔



















