Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی اقدامات میں پیش رفت

رواں سال کے دوران ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری اور ترقیاتی اقدامات کو فروغ دیا

ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی اقدامات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

رواں سال کے دوران ایس آئی ایف سی نے متعدد ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی اقدامات کو فروغ دیا، صنعتی شعبے میں 7 نئے سیمنٹ پلانٹس کی منظوری میں سہولت دی گئی جن میں تقریباً 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

توانائی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی نے 435 کلومیٹر طویل وائٹ آئل پائپ لائن کی منظوری میں معاونت فراہم کی تاہم ایس آئی ایف سی کی معاونت سے جیٹ گرین کے 3 ملین ڈالر کے نجی ایئرلائن منصوبے کی زیرِ التوا منظوریوں کو کلیئر کیا گیا۔

صحت کے شعبے میں ویکسین پالیسی، ادویات کی جانچ اور معدنیات میں ویلیو ایڈیشن پر کام آگے بڑھایا گیا، ایس آئی ایف سی نے چین، سعودی عرب، امریکا، آسٹریلیا اور جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری روابط بھی وسیع کیے۔

متعلقہ خبریں