Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی چاول کی دنیا بھر میں دھوم، ستمبر میں 4 لاکھ 20 ہزار ٹن سے زائد چاول برآمد

اعداد و شمار کے مطابق باسمتی چاول کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا

پاکستان کی چاول برآمدات میں ستمبر 2026 کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں تقریباً 150 فیصد بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار 277 میٹرک ٹن ہوگیا۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبر 2025 میں پاکستان نے ایک لاکھ 68 ہزار 322 میٹرک ٹن چاول برآمد کیے تھے، جبکہ ستمبر 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار 277 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق باسمتی چاول کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ ستمبر 2026 میں ایک لاکھ ایک ہزار 271 میٹرک ٹن باسمتی چاول برآمد کیے گئے، جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ یہ مقدار 35 ہزار 109 میٹرک ٹن تھی۔

اسی طرح نان باسمتی اور چاول کی دیگر اقسام کی برآمدات ستمبر 2026 میں بڑھ کر 3 لاکھ 19 ہزار 5 میٹرک ٹن ہوگئیں، جو ستمبر 2025 میں ایک لاکھ 33 ہزار 213 میٹرک ٹن تھیں۔

رواں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی، یعنی جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان کی مجموعی چاول برآمدات 10 لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 7 لاکھ 13 ہزار 794 میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چاول برآمدات کے حجم میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے پاکستانی چاول کی عالمی منڈیوں میں رسائی اور برآمدی سرگرمیوں میں تیزی ظاہر ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں