Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی مارکیٹ میں سونا اور پلاٹینیم سستے، چاندی مہنگی ہوگئی

پلاٹینیم کی قیمت میں 80 سینٹ فی ٹرائے اونس کمی ریکارڈ کی گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے اور پلاٹینیم کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 25 ڈالر فی اونس کم ہوکر 4 ہزار 135 ڈالر 10 سینٹ ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 10 سینٹ فی اونس اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 57 ڈالر 37 سینٹ فی اونس ہوگئی۔

اسی طرح پلاٹینیم کی قیمت میں 80 سینٹ فی ٹرائے اونس کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت ایک ہزار 647 ڈالر 40 سینٹ پر آگئی۔

متعلقہ خبریں