پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا، جہاں 100 انڈیکس 814 پوائنٹس کی کمی کے بعد 165 ہزار 151 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔
کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، انڈیکس 166 ہزار 425 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا، تاہم فروخت کے دباؤ کے باعث 165 ہزار 111 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے لیے حصص فروخت کرنے کے باعث مارکیٹ پر دباؤ بڑھا، جس کے نتیجے میں انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
آج بازار حصص میں مجموعی طور پر 572 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 120 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 324 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری دن کے دوران 44 کروڑ 68 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 19 ارب روپے رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس 165 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔


















