
لاہور ہائیکورٹ سے وزیراعظم کے بیٹے سلمان شہباز کو بڑا ریلیف
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے خلاف چیک ڈس آنر کے مقدمے کے اندراج کا سیشن عدالت کا حکم کالعدم قرار دے دیا اور ان کی جانب سے دائر کردہ درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی، جس میں سلمان شہباز کے وکیل جاوید ارشد بھٹی نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مدعی مقدمہ سے صرف کاروباری







