
مخصوص نشستوں کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق اہم کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کا گیارہ رکنی آئینی بینچ ٹوٹ گیا، جب جسٹس صلاح الدین پنہور نے بینچ سے علیحدگی اختیار کر لی۔ بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے تھے، سماعت کا آغاز ہوتے ہی جسٹس صلاح الدین پنہور نے بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی







