
ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی: احتساب عدالت نے سپر ہائی وے کے قریب ساڑھے 17 ہزار ایکڑ زمین کی مبینہ غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس میں نامزد ملک ریاض، زین ملک، علی ریاض سمیت 10 مفرور ملزمان کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ تمام مفرور ملزمان کو 7 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے اور ان کے خلاف ضابطہ







