
نبیل ظفر کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں پر مزاحیہ اور تلخ تبصرہ
پاکستان کے معروف اداکار ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل ظفر نے کہا کہ موجودہ بجلی کے بل اتنے زیادہ آ رہے ہیں کہ انہیں دیکھ کر کوئی بھی دل کے دورے کا شکار ہو سکتا ہے۔







