
بڑے دعوے،سوشل ٹرینڈزچلانے والے فنکار حمیرا اصغر کی تدفین میں غائب
بڑے دعوے ،سوشل ٹرینڈزچلانے والے فنکار حمیرا اصغر کی تدفین میں غائب رہے۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری نے اپنی بے حسی ایک بار پھر ظاہر کردی۔ تنہائی میں پراسرار موت صرف حمیرا اصغر کی ہی کہانی نہیں۔ ایسی ہی ان گنت کہانیاں شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں ۔ حمیرا اصغر شاید اپنی زندگی میں اتنی مقبول نہ ہوں لیکن ان کی پراسرار موت نے انہیں مقبول ترین بنا دیا۔







