Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بھارت جوڑی نے آئی ٹی ایف جونیئر جے 30 جبوتی کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

محمد یحییٰ اور امرت واتس نے فائنل میں تھائی لینڈ اور سعودی عرب کی جوڑی کو شکست دی

پاکستان اور بھارت کی نوجوان ٹینس جوڑی نے جبوتی میں منعقدہ آئی ٹی ایف جونیئر جے 30 ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے

 پاکستان کے ابھرتے ہوئے ٹینس کھلاڑی محمد یحییٰ اور ان کے بھارتی ہم منصب ساتھی امرت واتس  نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ میں فتح حاصل کی اور ٹرافی جیت کر ڈبلز چیمپئن بن گئے۔

محمد یحییٰ اور امرت واتس نے فائنل میں تھائی لینڈ اور سعودی عرب کی جوڑی کو شکست دی اور فائنل 2-6 اور 4-6 سے جیتا۔